6 فروری 2013 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے پارليمنٹ اسپيکر ڈاکٹر علي لاري جاني نے عمان ، کويت اور اردن کے اسپيکروں سے ٹيلي فوني گفتگو ميں علاقے کے تازہ ترين حالات اور خاص طور پر شام کے تحقيقاتي مرکز پر اسرائيلي حملے کا جائزہ ليا -

ابنا: علي لاري جاني نے عمان کي پارليمنٹ کے اسپيکر  خالد بن جلال معولي،  کويت کي پارليمنٹ کے سربراہ علي فھد راشد اور اردن کي پارليمنٹ کے اسپيکر  طاہر مصري سے ٹيلي فوني گفتگو ميں شام پر اسرائيلي حملے کي مذمت کي اور شام کے عوام کے لئے ملت ايران کي بھرپور حمايت جاري رہنے پر زور دياـ

ڈاکٹر لاريجاني نے کہا کہ اسرائيل نے علاقے کے حالات اور شام ميں پھيلي بد امني کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ايک اسلامي ملک پر يہ تازہ جارحيت کي ہےـ

انہوں نے کہا کہ صہیوني ریاست عالم اسلام کي دشمن ہے، اسے يہ موقعہ نہيں دينا چاہئے کہ وہ حالات کا فائدہ اٹھاکر اسلامي ملکوں کے خلاف اپنے جارحانہ عزائم کو آگے بڑھائے-

.......

/169